ڈیوڈ وارنر چوتھی بار نوبال کی وجہ سے موقع ملنے پر سنچری بنانے میں کامیاب

برسبین میں نسیم شاہ نے انھیں محمد رضوان کا کیچ بنوایا تووہ56رنزپر تھے۔


Sports Reporter November 23, 2019
برسبین میں نسیم شاہ نے انھیں محمد رضوان کا کیچ بنوایا تووہ56رنزپر تھے۔ فوٹو: فائل

ڈیوڈ وارنر قسمت کے دھنی نکلے، اوپنر چوتھی بار نوبال کی وجہ سے موقع ملنے پر سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کے ہی وہاب ریاض نے دسمبر 2016میں بولڈ کیا تو لیکن پاؤں کریز سے باہر ہونے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر کو اننگز 81سے آگے جاری رکھنے کا موقع مل گیا،فروری 2017میں بھارتی بولر جیانت یادو نے 20پر آؤٹ کیا،پھر نوبال کی وجہ سے موقع ملنے پر سنچری جڑ دی، دسمبر2016میں انگلش ٹام کیورن نے وارنر کو99پر آؤٹ کیا لیکن وکٹ سے محروم رہے۔

جمعے کے روز برسبین میں نسیم شاہ نے انھیں محمد رضوان کا کیچ بنوایا تووہ56رنزپر تھے،پھر پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 151پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مقبول خبریں