2020 معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ہے اسد قیصر

ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے سخت فیصلے کرنا پڑے، مصنوعی بحران ختم ہوجائیگا


Numainda Express December 09, 2019
ہم نے جو عملی اقدامات کیے اس کی روشنی میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آنیوالے سال 2020کو پاکستان کی معاشی ترقی، خوشحالی اوربیروزگاری کے خاتمے کا سال قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو معاشی بحران ہے یہ عارضی اور مصنوعی بحران دوماہ بعدختم ہوکراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی ہو جائیگی۔

خوش حالی کا ایک نیا دورآرہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کودیوالیہ سے بچانے کے لیے سخت اورمشکل فیصلے کیے لیکن ان فیصلوں کے ثمرات مہنگائی میںکمی کی شکل میں محسوس کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے موضع زیدہ میں پیپلزلائرزونگ کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل خان ایڈووکیٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہاکہ فاٹاکی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے جو عملی اقدامات کیے اس کی روشنی میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔

مقبول خبریں