بھارتی حکام پاکستان پرالزام تراشیاں بندکریںسلمان بشیر

ہماری فوج بھارت میں ہونے والی دراندازی میں کسی صورت ملوث نہیں،پاکستانی ہائی کمشنر


این این آئی November 02, 2013
ہمیں الزام تراشیوں سے گریزکرتے ہوئے اعتمادکی فضا بحال کرنیکی کوشش کرنی چاہیے فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیرنے کہاہے کہ پاکستانی فوج پردراندازی کا الزام مکمل طورپربے بنیادہے،بھارتی حکام الزام تراشی سے گریزکریں۔

ایک انٹرویومیں سلمان بشیرنے کہاکہ پاکستانی فوج بھارت میں ہونے والی دراندازی میں کسی صورت ملوث نہیں بلکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ساری صورتحال میں ذمے داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے لہٰذا بھارت کوپاکستان پرالزامات سے گریز کرنا چاہیے۔



ہمیں الزام تراشیوں سے گریز کرتے ہوئے دوطرفہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا کراعتمادکی فضا بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔سلمان بشیر نے رواں ماہ پاکستانی مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیزاوربھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق بھی کی۔

مقبول خبریں