نیٹو سپلائی روکنے پر اتفاق نہ ہوتا تو پارٹی چھوڑ دیتا عمران خان

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کیلیے تیار ہیں، وزیراعظم ہوتا تو ڈرون گرانے کا حکم دے دیتا،چیئرمین پی ٹی آئی


INP/این این آئی November 04, 2013
قومی اسمبلی میں وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ اگر ڈرون حملے نہیں رکوانے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میری پارٹی نیٹو سپلائی بند کرنے کے فیصلے پرمتفق نہ ہوتی تو شاید میں پارٹی کو ہی خیر باد کہہ دیتا۔

نیٹو سپلائی کی بندش پر وفاقی حکومت خیبرپختوانخوا میں گورنر راج کا نفاذ کرتی ہے تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں لیکن یہ اسے بہت مہنگا پڑیگا ' نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم ہوتا تو ڈرون گرانے کا حکم دے دیتا۔ حکومت کو دو ٹوک موقف اپنانا ہوگا۔



آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ اگر ڈرون حملے نہیں رکوانے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ، ملک میں ایک عذاب آیا ہوا ہے اور وزیر اعظم نے 6 میں سے ایک ماہ بیرونی دوروں پر صرف کر دیا ہے، بتایا جائے ان دوروں سے کیا ملا؟ خیبر پختوانخوا حکومت آج حتمی فیصلہ کرے گی اور اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آئی این پی کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور صدر کی مداخلت نے پاکستان میں کرکٹ کا نظام تباہ کردیا۔

مقبول خبریں