ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کو ڈرون نے ہیرو بنادیانیویارک ٹائمز

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر پاکستان کے سیاسی ر ہنمائوں نے بھی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا۔


Online November 05, 2013
وزیر داخلہ نے اس ڈرون حملے کو امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا. ۔رپورٹ۔

امریکی ڈرون حملے نے حکیم اللہ محسود کو ولن سے ہیرو بنا دیا ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکیم اللہ محسود کو عوامی سطح پر دشمن سمجھا جاتا تھا ۔

کیونکہ اس نے بہت سے دہشتگردی کے واقعات کرائے جن میں ہزاروں پاکستانی شہری ہلاک ہوئے لیکن جس انداز میں امریکی ڈرون حملے کے ذریعے اسے مارا گیا اس سے حکیم اللہ محسود نے عوام کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔اخبار لکھتا ہے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر پاکستان کے سیاسی ر ہنمائوں نے بھی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے اس ڈرون حملے کو امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس ردعمل کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات مخدوش ہوگئے ہیں اور یہ حملہ ان تعلقات کیلیے بڑا دھچکہ ہے۔

 

مقبول خبریں