ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں سے جدا کر دیئے گئے

برطانوی شاہی جوڑے نے خاندان کے اعلیٰ عہدوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک January 10, 2020
شاہی خاندان کے مجسموں کے ساتھ ہیری اور میگھن کے مجسموں کو علیحدہ کردیا گیا (فوٹو : ٹویٹر)

NEW DELHI: شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی شہزادی میگھن کی جانب سے شاہی عہدوں سے دست برداری کے اعلان کے بعد مادام تساؤ میوزیم میں رکھے شاہی خاندان کے مجسموں سے شاہی جوڑے کے مجسموں کو علیحدہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن نے گزشتہ روز اچانک سوشل میڈیا پر شاہی عہدوں سے دست برداری اور خود مختار ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا، یہ اعلان اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ شاہی خاندان کو معاملہ سنبھالنے کے لیے وقت بھی بھی نہ مل سکا۔

یہ پڑھیں : برطانوی شاہی جوڑے کا اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان

دست برداری کے اعلان کے بعد شہزادی میگھن کینیڈا چلی گئیں جب کہ شہزادہ ہیری اب بھی لندن میں ہی موجود ہیں، شاہی خاندان نے اس حساس معاملے پر موقف دینے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں اور اس حوالے سے ہی جلد متفقہ اور اہم فیصلے سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔



ادھر لندن کے معروف میوزیم مادام تساؤ کی انتظامیہ نے شاہی خاندان کے عہدوں سے دست برداری کے اعلان کے بعد شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے مجسموں کو شاہی خاندان کے مجسموں سے دور کردیا ہے جسے باضابطہ طور پر شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے شاہی خاندان سے علیحدگی کا پہلا اعلان بھی کہا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں