پشاور جیل سے 19 ہائی پروفائل دہشتگرد قیدی ہری پور منتقل

قیدیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا، جیل کی سیکیورٹی سخت:عام قیدی ہیں، جیل انتظامیہ


Numainda Express November 11, 2013
قیدی مبینہ طور پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزایافتہ ہیں،ذرائع۔فوٹو:فائل

سینٹرل جیل پشاورسے 19 دہشتگرد قیدیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روزسینٹر ل جیل پشا ورسے 19ہا ئی پروفا ئل دہشتگردقیدیو ں کوبذریعہ ہیلی کاپٹرہری پورجیل منتقل کردیاگیا،قیدیوں کولانیوالاہیلی کاپٹرٹی آئی پی گر ائونڈمیں اُتاراگیا جہاں پولیس،انتظا میہ اور ہری پورسینٹرل جیل کے افسرا ن موجودتھے جنھوں نے قیدیوں کوسخت سیکیورٹی میں ہیلی کاپٹر سے جیل منتقل کیا۔



جیل انتظامیہ کے مطا بق قیدی عام نوعیت کے تھے جبکہ ذرا ئع کے مطا بق قیدی مبینہ طور پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزایافتہ ہیں اوراُنکاتعلق منگل باغ گر و پ،تحریک طالبان پاکستا ن اورایک دوسری کالعد م تنظیم سے ہے، دوسری طرف قیدیوں کی منتقلی کے بعدجیل کی سیکیورٹی مز یدسخت کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں