سعودی دارالحکومت ریاض میں ہنگامہ 18 افراد زخمی

غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،22 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا


APP November 18, 2013
غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،22 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا. فوٹو اے ایف پی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہنگامے میں 18افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہنگامہ ریاض کے ضلع نسیم کے سوق الحجاب میں اس وقت شروع ہوا جب ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مقامی خواتین سے چھیڑخانی کی اور فقرے کسے۔



سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے اخبار کو بتایا کہ ہنگامے اور بلوے میں سعودی شہریوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 22 ہزار غیر ملکیوں کو ان کے متعلقہ ممالک روانہ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں