جہانگیر آباد بیٹی پر بدترین تشدد کرنیوالا سنگدل باپ گرفتار

ملزم دلدار نے حنا کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور گلی میں لا کر تشدد کیا، واقعے کی وڈیو وائرل


Staff Reporter February 07, 2020
مقدمے کے اندراج کیلیے لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانے طلب کیا ہے، ایس ایچ او رضویہ

رضویہ کے علاقے جہانگیرآباد میں سنگدل باپ نے سگی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا واقعے کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوتی توپولیس حرکت میں آگئی اورملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کے علاقے جہانگیر آباد میٹھاکنواں کے قریب سنگدل باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی حنا کوبالوں سے پکڑ گھسیٹا اور گھرکے باہرگلی میں اسے بدترین شدد کانشانہ بنایا اور آہنی راڈ سے بیٹی کے سرپرمتعدد وارکیے، واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر پولیس حرکت میں آگئی اورسنگدل باپ دلدار بھٹی کو گرفتار کر کے لاک اپ کردیا۔

ایس ایچ او رضویہ امتیاز احمد نے بتایا کہ گرفتار ملزم دلدار بھٹی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور خود پاک کالونی میں رہائش پذیر تھے جبکہ بیٹی حنا اپنی والد کے ساتھ رہتی ہے۔

گرفتار ملزم کی سالی نے اسے فون کر کے بتایا کہ اس کی بیٹی تنگ کررہی ہے جس پر وہ اپنی سابق بیوی کے گھر آیا اوراپنی حقیقی بیٹی کوبدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، محلے والوں نے بیچ بچاؤ کرکے بچی کو ملزم سے چھڑوایا۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے تشددکا نشانہ بننے والی بچی اوراس کی والدہ کو تھانے طلب کیا ہے اور ان کے بیان قلمبند کرنے کے بعد گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

مقبول خبریں