میڈیا ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہیں 2 ہفتوں میں دینے کی ہدایت

ملازمین پریشان ہیں، چیئرمین فیصل جاوید خان


Numainda Express February 12, 2020
ملازمین پریشان ہیں، چیئرمین فیصل جاوید خان۔ فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے میڈیا اداروں کو ملازمین کی2ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی 2 ہفتوں میں کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین فیصل جاوید خان نے پیر کو اجلاس میں کہا کہ ملازمین پریشان ہیں۔ رحمان ملک نے تجویز دی حکومت نے ایک ارب کے واجبات دینا ہیں جو خصوصی اکاؤنٹ کھول کر منتقل کریں اور وزارت اطلاعات کے ذریعے ملازمین کو دیں، اس حوالے سے قرار داد لائی جائے، دیگر ارکان نے اتفاق کیا۔

مقبول خبریں