سلو اوور ریٹ گلیڈی ایٹرز اور کنگز پر جرمانہ

دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10،10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔


Sports Desk February 24, 2020
دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10،10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ فوٹو: پی سی بی

KARACHI: نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو منعقدہ پی ایس ایل میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ دوران میچ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک ایک اوور کم کیا لہٰذا دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10،10 فیصد جرمانہ عائد کردیا جب کہ آئندہ دوبارہ سلو اوور ریٹ ہونے پر شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

مقبول خبریں