معاشی مسائل بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم آدھی کردی

اخراجات بچانے کیلیے ہی اس بار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب بھی نہ سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Sports Desk March 05, 2020
اخراجات بچانے کیلیے ہی اس بار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب بھی نہ سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

ملک میں معاشی نمو سست ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم بھی آدھی کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی انعامی رقم بھی آدھی کردی تاہم اس بار فاتح سائیڈ کو 20 کے بجائے صرف 10 کروڑ روپے ملیں گے، اسی طرح رنر اپ کو اب سوا 6 کروڑ جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی حامل ٹیمیں 4.375 کروڑ فی کس وصول کریں گی۔

واضح رہے کہ اخراجات بچانے کیلیے ہی اس بار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب بھی نہ سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں