لیاقت آباد شہرکی سب سے بڑی گنجان آبادی میں تبدیل

 40 ،60 ،80 اور120 گز کے پلاٹ پر4سے 8منزلہ 2ہزار غیر قانونی عمار تیں تعمیرہیں


Staff Reporter March 06, 2020
 40 ،60 ،80 اور120 گز کے پلاٹ پر4سے 8منزلہ 2ہزار غیر قانونی عمار تیں تعمیرہیں ۔ فوٹو : فائل

لیاقت آباد کراچی کی سب سے بڑی گنجان آبادی میں تبد یل ہو گیا ہے۔

40 گز ،60 گز،80گز اور120 گز کے پلا ٹ پر 4 سے 8منزلہ رہا ئشی عمار تیں تعمیر کی جا رہی ہیں، لیا قت آباد میں مسلسل غیر قانونی تعمیر ات کی ایکسپر یس اخبار نشاندہی کر تا رہا ہے لیکن یہا ں ایک مافیا سر گر م ہے عما رتوں میں چھوٹے چھوٹے فلیٹس تعمیر کیے جا تے ہیں جو15 سے 20 لا کھ میں فروخت ہوتے ہیں ان فلیٹس میں2چھوٹے چھوٹے کمرے، ایک کچن اور ایک واش روم ہوتا ہے ان کو مافیا سیل ایگر یمنٹ پرفر وخت کرتی ہے۔

لیز کا کوئی سلسلہ نہیں،غیر قانونی منزل کے 10لا کھ رو پے مبینہ طور پروصول کیے جا تے ہیں،غیرقانونی تعمیرات میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا جا تا ہے شہری الطاف حسین کی جانب سے لیاقت آباد ٹاؤن میں گلبہارگلی نمبر دو میں متعدد پلا ٹس پرغیرقانونی تعمیرات کی شکایت 20جنو ری کو درج کرائی لیکن ان پر کوئی کاررو ائی نہیں کی گئی، یہ واقعہ گلی نمبر دو میں رونما ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2ہزار سے زائد غیر قانونی بلند عمار تیں تعمیر کی جا چکی ہیں۔

مقبول خبریں