’’ایک ہزار خواتین کو بائیک چلانے کی تربیت دی جائیگی‘‘

ویٹ اکیڈمی اور سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


Staff Reporter March 07, 2020
ویٹ اکیڈمی اور سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا فوٹو : فائل

ویٹ اکیڈمی اور سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے تحت ویٹ ویمن آن وہیلز کے ذریعے ایک ہزار خواتین کو بائیک چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

ویٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے تعاون سے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ و سماجی کارکن حریم فاروق، سلمان صوفی فاؤنڈیشن اور ویمن آن وہیلز کے بانی سلمان صوفی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریکٹ بینکیزر (آر بی پاکستان) اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

تقریب میں سلمان صوفی فاونڈیشن کے سربراہ سلمان صوفی اور ویٹ اکیڈمی کی جانب سے ہمایوں فاروق نے معاہدے پر دستخط کیے گئے، ہمایوں فاروق نے کہاکہ ویٹ جدید دور کی خواتین کی ضروریات کو پہچانتا ہے، سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ انکا کہنا تھا کہ خواتین کو بائیک چلانے کی ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ اینٹی ہراسمنٹ ٹریننگ بھی دی جائے گی، 8 مارچ کو سی ویو پر بائیک ریلی کا انعقاد کرینگے۔

مقبول خبریں