زمبابوے سے سیریز وائرس کا خطرہ ’ایک شخص 1 ٹکٹ‘ کی پالیسی

بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت کے ایک بڑی سیاسی ریلی کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا


Sports Desk March 10, 2020
بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت کے ایک بڑی سیاسی ریلی کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کا خوف بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں تماشائیوں کی حوصلہ شکنی کیلیے 'ایک شخص ایک ٹکٹ' کی پالیسی اختیار کرلی۔

پہلے میچ کے موقع پر ہر شخص کو صرف ایک ہی ٹکٹ فروخت کیا گیا، اس اقدام کا مقصد اسٹیڈیم میں زیادہ تماشائیوں کو جمع ہونے سے روکنا تھا۔

بی سی بی 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو صرف 5 ہزار تک محدود رکھنا چاہتا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا امکان بھی کم سے کم رہے۔

بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت کے ایک بڑی سیاسی ریلی کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

مقبول خبریں