سیلانی ٹرسٹ کا 20 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کا اعلان

سڑکوں پربند کیے جانیوالے دسترخوان کو روٹی بینک بنایا جائے گا،بشیرفاروقی


Staff Reporter March 19, 2020
ایک لاکھ افرادکوکھاناپکاکرکھلائیں گے،انسانوں پربہت مشکل وقت آیاہے۔ فوٹو : فائل

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے20لاکھ خاندانوں میں کچا راشن تقسیم کرنے کااعلان کردیا۔

سیلانی ویلفیئرکے چیئرمین کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جانے والے راشن سے 50 لاکھ افراد مسفتید ہوں گے، ایک لاکھ افراد کو کھانا پکا کرکھلائیں گے۔

گزشتہ روز سیلانی ہیڈ آفس میں چیئرمین مولانا بشیر احمد فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسانوں پرایک مشکل وقت آگیا جس میں مسلمان نہیں بلکہ پوری انسانیت مبتلا ہوچکی ہے۔ دنیا کا پہیہ رک گیاہے اللہ کی بارگاہ سے ہمیں دعاؤں کا سہارا لینا ہوگا بیماریوں کی ایک وجہ پاک نہ رہنا بھی ہے بیماریوں سے بچنے کے لیے پاک صاف رہنا اور نماز کی ادائیگی کی جانب آنا چاہیے، نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے جس کے پاس ذکر کرنے والی زبان ہے اس کی دنیا اورآخرت میں کامیابی ہے تمام مسلمانوں کو وضو کی حالت میں ہونا چاہیے درود پاک پڑھنے سے بھی مختلف بیماریوں اور آفات سے نجات ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ایک لاکھ لوگوں کو کھانا پکا کرکھلائیں گے جبکہ 12 سے 20 لاکھ خاندانوں میں کچا راشن تقسیم کیا جائے گا جس سے 50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

مقبول خبریں