کرینہ فلم ’’ممبئی سمورائی‘‘فرحان اختر کی ہیروئن بنیں گی

دیوبنگال کی 7 سے 8 مرکزی کرداروالی فلم میں کرینہ اور فرحان چھائے رہیں گے


Showbiz Desk December 03, 2013
کرینہ اور فرحان کا کردار ان کے اب تک ادا کیے جانے والے تمام کرداروں سے مختلف اور ہٹ کر ہوگا ۔ فوٹو : فائل

RAHIM YAR KHAN: پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور خان فلم '' ممبئی سمورائی '' میں اداکار فرحان اختر کی ہیروئین بنیں گی ۔

دیوبنگال کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں سات سے آٹھ مرکزی کردار ہوں گے مگر کرینہ اور فرحان ان تمام پر چھائے رہیں گے ۔اس فلم میں کرینہ اور فرحان کا کردار ان کے اب تک ادا کیے جانے والے تمام کرداروں سے مختلف اور ہٹ کر ہوگا ۔



فرحان اخترکاکہناہے دیو بنگال کی فلم کا کردار انھیں مختلف لگا اس لیے انھوں نے فلم میں کام کے لیے ہاں کی ہے جب کہ اس کے ساتھ ان کا کرینہ کے ساتھ کام کرنے کا شوق بھی پورا ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرینہ ایک اچھی اور پیشہ ور اداکارہ ہے۔ دوسری طرف کرینہ نے بھی فرحان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فن مولا آرٹسٹ ہیں ۔''بھاگ ملیکھا بھاگ'' میںان کی اداکاری دیکھ کر مبہوت رہ گئی تھی ۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع ہوگی۔

مقبول خبریں