عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

فی تولہ سونا 97200 روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر 83333 روپے کا ہوگیا


April 24, 2020
عالمی بازار میں سونا 6ڈالر مہنگا ہوکر 1733 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس 6 ڈالر جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 758 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1733 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب جمعے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 758 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 97 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر83 ہزار333 روپے ہوگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، واضح رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔

 

 

مقبول خبریں