شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 22 مئ 2020
قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں، شہباز شریف فوٹو: فائل

قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں، شہباز شریف فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے سربراہ کے طورپر ہر فیصلے کا ذمہ دار ہے، دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے عمران خان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی، آٹا چینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، عمران خان نے قوم سے لوٹ مار کا لائسنس دیا، اس پر دستخط عمران خان نے کئے، عمران خان نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھر کہا جنہوں نے لوٹا ہے ان کو گرفتار کرلو۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیر اعظم عمران خان ہے، چینی باہر بھیجنے کی اجازت دینے سے لے کر اس کی ذخیرہ اندوزی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگی فروخت عمران خان کے جرائم ہیں۔ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔