لاک ڈاؤن، دنیا بھر میں کتابیں پڑھنے کی شرح میں اضافہ

اے پی پی  پير 22 جون 2020
کھانوں کی ترکیبوں سے لیکر ورزش طریقوں تک سب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ فوٹو:فائل

کھانوں کی ترکیبوں سے لیکر ورزش طریقوں تک سب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں کتابیں پڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں جہاں کئی معمولات اتھل پتھل ہوئے ہیں وہاں ایک اچھی بات یہ بھی ہوئی کہ لاک ڈاؤن کے دوران کتب بینی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

واشنگٹن کی پبلک لائبریری سے کتابیں جاری کروانے والوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد بڑھی ہے۔ کنڈل پر آن لائن کتابیں پڑھنے والوں کی تعداد میں 7 گنا اضافہ ہوا ہے اور کنڈل نے صرف مارچ کے مہینے میں 29 ملین ڈالر کی کتابیں فروخت بھی کیں۔

گوگل کی جانب سے 17جون  کوجاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کھانوں کی ترکیبوں سے لے کر ورزش کے طریقوں تک سب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے پاکستان میں سابق نمائندے نے کہا ہے کہ گوگل سے ہم کتب بینی کے رجحانات کا اندازہ لگاتے ہیں کہ لوگ کس قسم کی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔