کلبھوشن کے بارے کوئی خفیہ آرڈیننس جاری نہیں ہواوزارت قانون

عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی سزا پر پاکستان کو اپنے مرضی کے مطابق نظرثانی کا کہا تھا،وزات قانون و انصاف


Numainda Express July 19, 2020
کلبھوشن کے بارے کوئی خفیہ آرڈیننس جاری نہیں ہوا،وزارت قانون فوٹو : فائل

وزات قانون و انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کوئی خفیہ آرڈیننس جاری نہیں ہوا،خفیہ طور پر آرڈیننس کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی سزا پر پاکستان کو اپنے مرضی کے مطابق نظرثانی کا کہا تھا،عالمی عدالت کی ہدایت کی روشنی میں نظرثانی آرڈیننس 2020 جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان وزارت قانون نے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنا صدر مملکت کی صوابدید ہے، پارلیمان کا اجلاس جاری نہ ہونے پر کئی آرڈینسز کا اجرا ہوتا رہا ہے،آرڈیننس کو غیرقانونی طور پر جاری نہیں کیا گیا۔

 

مقبول خبریں