آرٹس کونسل کے سالانہ انتخابات 29 دسمبر کو ہونگے

محمد احمد شاہ/اعجاز فاروقی پینل اور شہر قائد پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے


Showbiz Reporter December 18, 2013
آرٹس کونسل کے انتخاب میں احمد شاہ/اعجاز فاروقی پینل کے رہنما احمدشاہ اور اعجاز فاروقی کاغذات داخل کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات برائے2014 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انتخابات 29 دسمبر کو منعقد ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز محمد احمد شاہ/اعجاز فاروقی پینل کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے، صدر کیلیے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور اطہر وقار عظیم، نائب صدر کے لیے پروفیسر سحر انصاری، محمود احمد خان اور اقبال لطیف، سیکریٹری کے لیے محمد احمد شاہ اور محمود احمد خان، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے محمد اقبال لطیف، ڈاکٹر ہما میر، شہناز صدیقی اور محمود احمد خان جبکہ خازن کے لیے ڈاکٹر ہمامیر اور شہناز صدیقی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

 photo 2_zps5bb88212.jpg

گورننگ باڈی کے لیے جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ان میں اطہر وقار عظیم، محمد امین یوسف، حسینہ معین، ڈاکٹر فوزیہ خان، فرہاد زیدی، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، منور سعید، قدسیہ اکبر، جاوید حسن، محمد اقبال لطیف، فاطمہ ثریا بجیا، شہناز صدیقی، عبدالمجید ابدانی، کاشف گرامی، پروفیسر سحر انصاری، ثمینہ کمال، سہیل، ڈاکٹر ایوب شیخ، عبدالباسط، نفیس احمدخان، ارشد محمود، نازش، مناف، شبنم خان اور اسجد بخاری شامل ہیں، اس کے علاوہ شہر قائد پینل کی جانب سے خلیل احمد نینی تال والا، خالد چائولہ، نجم الدین شیخ، فرح ندیم، محمد ایوب ، تاجدار عادل، ایس ایم شجاع، رضوان صدیقی، ڈاکٹر بلند اقبال، سلمان صدیقی، ایاز خان، جاوید صبا، ندیم شیخ، محمد اسلم، حمید بھٹو، سہیل عابدی، مشتاق بھٹی، آفتاب عالم، جاوید منظر، مظہر امرائو اور اسلم شیخ نے مختلف نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مقبول خبریں