خراب مسوڑھوں اور امراضِ قلب، ذیابیطس اور الزائیمر کے درمیان تعلق دریافت

ویب ڈیسک  اتوار 25 اکتوبر 2020
مسوڑھوں کی خرابی،امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

مسوڑھوں کی خرابی،امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ٹورنٹو، کینیڈا: خراب مسوڑھے کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔ اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی خراب مسوڑھے ذیابیطس، امراضِ قلب، حتیٰ کہ الزائیمر کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ مسوڑھوں کی خرابی امنیاتی نظام کو متاثر کرتی ہے اور پورے جسم کے خلیات میں سوزش کی وجہ بنتی ہے۔

پیریوڈونٹائٹس یا مسوڑھوں کا مرض منہ کی خراب صحت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشرمیں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے الزائیمر کے مریضوں میں بھی یہ کیفیت دیکھی گئی ہے۔ اب یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے اس کی ایک ممکنہ وجہ ڈھونڈی ہے۔

اس کے لیے امنیاتی خلیات کی پہلی صف کے انتہائی اہم خلیات نیوٹروفلس کو دیکھا گیا جو کسی چوٹ، تکلیف یا انفیکشن کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ چوہوں کے مسوڑھے متاثر کرنے کے بعد ان میں نیوٹروفلس کی تعداد بڑھ گئی۔ معدے، آنتوں اور خون میں بھی انہیں دیکھا گیا۔ یعنی مسوڑھوں کی وجہ سے یہ خلیات پورے جسم میں جاپہنچے۔

اس سے جسم میں سائٹوکائنس کا اخراج شروع ہوگیا جو ذیابیطس، دل کے امراض اور دیگر کئی امراض کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کےبعد متعدد رضاکار بھرتی کئے گئے جنہوں نے تین ہفتوں تک برش نہیں کیا تھا۔ آخرکار بہت سے لوگوں کو مسوڑھوں کی سوزش لاحق ہوگئی۔ ان میں بھی نیوٹروفلس بڑھے اور دل، شوگر اور دیگر امراض کے بایومارکر بڑھنے لگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔