بلوچستان گلگت اور فاٹا طلبا کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

3200 کو 100 اور 16852 طالب علموں کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی


Numainda Express October 24, 2020
طالبعلم کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹیز سے نکالا نہیں جائے گا، گورنر سرور ۔ فوٹو:فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا کیلیے 4 سالہ اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا کیلیے 4 سالہ اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں ان علاقوں کے 3200 طلبا کو 100 فیصد اور 16852 طلباء کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔

72 سالہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب سے اتنا بڑا اسکالر شپ پروگرام دیا جا رہا ہے ان علاقوں کے کسی بھی طالبعلم کو فیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹیز سے فارغ نہیں کیا جائے گا، حکومت کی یہ واضح پالیسی ہے کہ اوپن میرٹ پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے بلوچستان، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا فیس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی سے فارغ نہیں کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں