ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ضروری ہیں فضل الرحمن

ساری دنیا پڑوسیوں سے، ہم سات سمندرپار ممالک سے تجارت کی تگ ودومیں لگے ہیں


APP December 25, 2013
خیبرپختونخوا کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے صوبے اورعوام کیلیے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ہمسائیہ ممالک تعلقات کو بہتربنانا اورمعیشت کی مضبوطی کے لیے خطے کے ممالک سے تجارتی روابط کاقیام انتہائی ضروری ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پوری دنیاپڑوسی ممالک اورہمارے حکمراںخطے کے ممالک کے بجائے سات سمندرپار ممالک سے تجارتی تعلقات کے قیام کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے صوبے اورعوام کیلیے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

 photo 6_zps213c02b8.jpg

صوبے میں قانون کی عملداری ختم ہوچکی ہے، عوام کو بنیادی سہولیا ت میسرنہیں اور حکمراں جماعت کے سربراہ عمران خان پنجاب میں عوام کادرد اٹھائے دھرنے ڈرامے کررہے ہیں۔ دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اوررہنما جان اچکزئی نے کہاہے کہ 26جنوری کوجے یوآئی اورحزب اختلاف کی دیگرجماعتیں مل کرذخیرہ اندوزی، مہنگائی اورلاقانونیت کے خلاف احتجاج کریںگی۔

مقبول خبریں