کم لاگت ہاؤسنگ 90 فیصد ٹیکس رعایت ملے گی ایف بی آر

کمپنیوں کے شیئر ہولڈرزکے منافع پرٹیکس صفر جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔


Numainda Express December 04, 2020
کمپنیوں کے شیئر ہولڈرزکے منافع پرٹیکس صفر جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا کہنا ہے کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر90 فیصد ٹیکس رعایت ملے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بلڈرزاور ڈیولپرز کے لیے اعلان کردہ کنسٹرکشن پیکیج میں نمایاں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں پر90 فیصد ٹیکس رعایت ملے گی، کمپنیوں کے شیئر ہولڈرزکے منافع پرٹیکس صفر جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق یہ کنسٹرکشن پیکج لینڈ بلڈرز اور ڈویلپرز پر لاگو ہوتا ہے اور اس کے دائر ہ کار میں نئے اور موجودہ صنعتی اور ترقیاتی پراجیکٹس دونوں آتے ہیں۔

مقبول خبریں