9سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


Staff Reporter December 06, 2020
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ (فوٹو:فائل)

گلشن اقبال میں 9سالہ بچی کو اغواکرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو لوگوں کی اطلاع پر 15مددگارپولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،گلشن اقبال بلاک13Dکی رہائشی مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی 9سالہ بیٹی رخسار مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے جارہی تھی تو صدیق نامی شخص نے بیٹی کو زبردستی بازو سے پکڑ کر روکا اور میری بیٹی کو پیسے دکھاکر غلط نیت سے کھینچ رہاتھا،بیٹی نے مزاحمت کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ کھینچاتانی میں میری بیٹی کا برقع بھی پھٹ گیاجس پر لوگ جمع ہوگئے اور 15مددگارکو اطلاع کی گئی 15مددگارکے اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو تحویل میں لیکر گلشن اقبال پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں