بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فوجی گشت بڑھا دی دراندازی پر ڈرون حملہ بھی کیا جائیگا

پاکستان سے دراندازی روکنے کیلیے فورسزکاگشت24 گھنٹے کردیا گیا


این این آئی December 27, 2013
بھارت نے ایل اوسی کی نگرانی کیلیے ڈرون پروازیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے ایل او سی پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے بعدگشت بھی اضافہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے دراندازی روکنے کیلیے گشت لازمی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی گشتی نفری میں اضافہ کرکے24 گھنٹے ایل او سی پر گشت کیا جارہا ہے۔ پونچھ اور دیگر سرحدی علاقوں میں ہزاروں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔

 photo 3_zps3690bbb5.jpg

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل اوسی پرفوجی گشت کریں گے اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دراندازی کرنیوالوں کو دیکھا جائیگا اور پھردراندازوں کوفوجی نشانہ بنائینگے یا ڈرون حملہ کردیا جائیگا۔ بھارت نے ایل اوسی کی نگرانی کیلیے ڈرون پروازیں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

مقبول خبریں