کراچی میں بنگلے سے 80لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری

مالک مکان کا ملازمہ پر شک، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ اور اس کے دیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


Staff Reporter December 17, 2020
مالک مکان کا ملازمہ پر شک، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ اور اس کے دیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ (فوٹو : فائل)

ڈیفنس فیز 4 میں بنگلے سے 80لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

گزری تھانے میں ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اکبرکریم نامی شخص نے مقدمہ الزام نمبر 635/2020 درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ ان کی اہلیہ نے جب اپنی الماری کھولی جس میں طلائی زیورات کی تھیلی رکھی تھی تاہم وہ اس میں موجود نہیں تھی 75 تولہ سونا تھا جو مختلف طلائی زیورات جن میں انگوٹھیاں، چوڑیاں، چین سمیت دیگر چیزوں کی صورت میں تھے۔

مالک مکان نے ملازمہ پر شک ظاہر کیا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ اور اس کے دیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں