خاتون کی نازیبا تصاویر وڈیوز پھیلانے کے مجرم کو 7 سال قید

افضال احمد نصیر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون میں مقدمہ درج کیا گیا


Numainda Express January 08, 2021
افضال احمد نصیر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون میں مقدمہ درج کیا گیا (فوٹو : فائل)

خاتون کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

خصوصی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتارملزم افضال احمد نصیرکوجرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

مجرم نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ پر جاری کی تھیں،جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون 2020ء میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے نے اس کے قبضے سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کی تھیں۔ مجرم کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے مسترد ہوچکی، سزا کے بعد اسے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں