مدین میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر گاڑی بشیگرام سے مدین جارہی تھی کہ شنکوی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے کے وقت گاڑی میں 13 افراد سوار تھے جن میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 زخمیوں ہوگئے جنہیں مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں عدم سہولیات کے باعث سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جبکہ موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مدین اسپتال منتقل کیا۔