کوٹری کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر 3 افراد جاں بحق

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹکر کے بعد کار الٹ کر گہری کھائی میں جا گری، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 27, 2021
مرنے والے افراد کی شناخت 24 سالہ شیراز تنیو ، 34 سالہ عامر تنیو اور 40 سالہ عبدالرشید سے ہوئی، پولیس۔ فوٹو:فائل

جامشورو انڈس ہائی وے پر شاہ بریو کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے پر شاہ بریو کے قریب مسافر کوچ نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹکر کے بعد کار الٹ کر گہری کھائی میں جا گری، اور 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والے افراد کی شناخت 24 سالہ شیراز تنیو ، 34 سالہ عامر تنیو اور 40 سالہ عبدالرشید سے ہوئی، کار سوار افراد کراچی سےلاڑکانہ جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، اور مسافر کوچ سوار کار کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگیا، تاہم کوچ کی تلاش جاری ہے۔

 

مقبول خبریں

رائے

بساط

Sep 03, 2025 01:15 AM |