چنئی ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کلدیپ یادیو اورسراج الجھ پڑے

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں سراج کو کلدیپ کو جارحانہ انداز میں گردن سے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


Sports Desk February 07, 2021
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں سراج کو کلدیپ کو جارحانہ انداز میں گردن سے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ سے چنئی ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کلدیپ یادیو اور محمد سراج الجھ پڑے جب کہ دونوں کو جاری میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں سراج کو کلدیپ کو جارحانہ انداز میں گردن سے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں کے درمیان گرماگرمی کی وجہ سامنے نہیں آسکی،نہ ہی ویڈیو میں صورتحال واضح ہورہی ہے۔

سراج نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی ٹیسٹ سیریز فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، انھیں اور کلدیپ کو پہلے ٹیسٹ میں باہر بٹھانے پر حیرت ظاہر کی جارہی ہے۔

 

مقبول خبریں