پارٹی کا اپنے دستورسے ہٹ جانا اختلاف کا باعث بنا مولانا شیرانی

جماعت اپنے راستے سے نکل کر دوسرے راستے پر چل نکلی جو ہمیں قبول نہیں


Numainda Express February 08, 2021
پارٹی کا اپنے دستور سے ہٹ جانااختلاف کا باعث بنا ، مولانا شیرانی

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نام کی جمہوریت ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن نے جماعت کو اپنے نام پر اوراپنے گھر کی جماعت بنا لیا تھا۔

جماعت اپنے راستے سے نکل کر دوسرے راستے پر چل نکلی جو ہمیں قبول نہیں، جماعت کا دستور سے ہٹ جانا اختلاف کا سبب بنا ، 2002سے 2018 تک جماعت جمعیت علمائے اسلام(ف)کے نام سے رجسٹرڈ تھی ، 2020 میں جماعت کا نام جمعیت علماء اسلام پاکستان درج ہوا ہے۔
مولانا شیرانی

مقبول خبریں