15 ریل گاڑیاں نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ، پیش کش بھی طلب

قیصر شیرازی  ہفتہ 20 فروری 2021
رواں مالی سال کے اختتام تک تمام ریل گاڑیاں نجی شعبے کو دے دی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے اختتام تک تمام ریل گاڑیاں نجی شعبے کو دے دی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی:  ریلوے نے 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ریلوے نے مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ کم کرنے کیلیے چاروں صوبوں میں مختلف روٹس پر چلنے والی 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق نجی شعبہ میں دینے کیلیے مختص کی جانے والی ریل گاڑیوں میں جناح ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، بولان میل، سرسید ایکسپریس، کوہاٹ پسنجر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، راوی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، جنڈ پسنجر، موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔