مظفر گڑھبااثر افراد کا 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد

غلام شبیر کی بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی عدالت لگالی


Numainda Express March 22, 2021
غلام شبیر کوکئی گھنٹے باندھے رکھا، 2 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔(فوٹو، فائل)

مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر بااثر افراد 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق غلام شبیر کی بھینس مداع بلوچ کے کھیتوں میں گھس گئی جس پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی،مداع حسین بلوچ، علی بلوچ و دیگر نے غلام شبیر کو ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او مطفر گڑھ کی ہدایت پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں