عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے فضل الرحمان

پی ڈیم ایم اپنے فیصلے خود کرے گی، مداخلت برداشت نہیں کریں گے، سربراہ پی ڈی ایم


Numainda Express March 24, 2021
پی ڈیم ایم اپنے فیصلے خود کرے گی، مداخلت برداشت نہیں کریں گے، سربراہ پی ڈی ایم ۔ فوٹو: فائل

پی ڈی ایم و جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مقامی قائدین سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست کا محور پی ڈی ایم ہے۔عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے، پی ڈیم ایم اپنے فیصلے خود کرے گی، مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے جے یو آئی کے مقامی ذمہ داران سے کہا کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر پر عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں، عید کے بعد حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے امیر مجلس احرار اسلام پاکستان سید کفیل شاہ بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

 

مقبول خبریں