اٹلی نے ڈبہ پیک گاڑی تیار کر لی

گاڑی کو 60 سیکنڈز میں تیار کیا جا سکتا ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کےبیٹھنے کی گنجائش ہے۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
گاڑی میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کےبیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

اٹلی نے گاڑیوں کےشوقین افرادکےلئے اب ڈبہ پیک گاڑی حاضرہے جسےآپ ضرورت پڑنےپر نہ صرف سڑک پردوڑاسکتےہیں بلکہ اسے کھول کراورڈبہ بندکرکےکہیں بھی اپنے ساتھ لے جاسکتےہیں۔



او ایس وہیکل کےنام سےبنائی جانے والی یہ گاڑی آپ باآسانی گھرمیں تیارکی جاسکتی ہے۔جب کبھی آپ کا موڈ فرینڈز یا فیملی کے ساتھ گھومنے پھرنے کاہو تو بس ڈبہ کھولیئے بلاکس کی مانند گاڑی کےپرزہ جات کو 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں جوڑئیے اورسڑک پردوڑاتے پھیریئے۔


پٹرول اوربیٹری دونوں پرچلنے والی اس گاڑی کے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کےبیٹھنے کی گنجائش ہے۔

مقبول خبریں