پڑوسی کے گھر انڈے پھینکنے کا الزام‘ جسٹن بیبر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

گلوکار سے پوچھ گچھ ‘گھرمیں موجود دوست کو کوکین رکھنے پر گرفتار کرلیا گیا


این این آئی January 16, 2014
پچھلے برس بھی جسٹن بیبر کو اپنے پڑوس میں تیز رفتار ی سے کار دوڑانے اور ہمسائے پر تھوک پھینکنے جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔ اپنے پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکنے کے الزام میں بیبر کے گھر پر چھاپہ پڑا۔

منشیات ملنے پر بیبر کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان لاس اینجلس کاونٹی شیرف کے مطابق منگل کی صبح جسٹن بیبر کے کیلی فورنیا میں واقع گھر کی تلاشی لی گئی۔ترجمان کے مطابق جسٹن بیبر کو اپنے پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکنے کے الزام کا سامنا ہے۔اس چھاپے اور تلاشی کے موقع پر نامور گلوکار سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

 photo 3_zpsb5eb2c3d.jpg

اس موقع پر گھر میں موجود جسٹن بیبر کے دوست لی زا کے قبضے سے کوکین برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔پچھلے برس بھی جسٹن بیبر کو اپنے پڑوس میں تیز رفتار ی سے کار دوڑانے اور ہمسائے پر تھوک پھینکنے جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

مقبول خبریں