کراچی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 15 مئ 2021
ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔

 کراچی: منگھوپیر کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔

عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر کے علاقے مشکے پاڑا میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے مبینہ دہشت گرد عبدالرزاق ولد عبدالمالک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کےمطابق گرفتار ملزم 2010 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کمانڈر عبدالمالک کی زیر قیادت 2015 تک ملک دشمن سرگرمیوں میں سرفہرست رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سےبرآمد کیا جانے والا ہینڈ گرنیڈ ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کے زیاں اور ناپاک عزائم کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔