پختونخوا میں فورسز پر بم حملے ایک اہلکار جاں بحق 8 زخمی

شانگلہ میں دھماکے سے 2 اہلکار زخمی، سرچ آپریشن کے دوران پولیس وین پر بم حملے میںایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوئے


لنڈی کوتل میں فورس کی گاڑی پر بم حملہ، عبداللہ اعظم بر یگیڈ نے ذمے داری قبول کرلی، فوٹو ایکسپریس/فائل

KARACHI: پختونخوا میں فورسزپر بم حملے کیے گئے، بم دھماکوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت8اہلکار زخمی ہوگئے۔

شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علا قے ڈاؤٹ میں جمعرات کو پو لیس چو کی کے اندر دھما کے میں 2 اہلکار نثار احمد اور خا ن بہادر زخمی ہوگئے جبکہ چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پو لیس کے مطا بق دھماکا خیز مواد چوکی کے اندر چھپا یا گیاتھا، اس واقعے کے تھوڑی دیر بعد چکیسر کے علاقے سر کول میں پولیس تھانہ بشام کی مو با ئل پر ریمو ٹ کنٹرول بم دھما کے میں ایس ایچ او شیر حسن خان سمیت 6 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق ایس ایچ او گزشتہ صبح ڈاؤٹ میں پولیس چو کی پرہو نیوالے دھما کے کی جگہ کا معائنہ کر نے کے بعد سرکول میں سر چ آپریشن کر رہے تھے کہ ریمو ٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس نے علا قے میں سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 photo 5_zps36d5434c.jpg

شانگلہ ہی کے علاقے پورن مخوزی کے پہاڑوں سے پولیس نے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر کے 15مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا۔ دوسری جانب لنڈی کوتل میں خاصہ دار فورس کی گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار الیاس جاں بحق جبکہ نائب صوبیدارسمر زخمی ہو گیا، دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، دھما کے ذمے داری عبداللہ اعظم بر یگیڈ نے قبول کرلی اور کہا کہ آئندہ بھی حملے جاری رکھیں گے۔ دریں اثناسرائے نورنگ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اے این پی تحصیل سرائے نورنگ کے صدرعلی سرور خان کے آفس کے سامنے دھماکے سے مین گیٹ تباہ ہوگیا، دفتر کے سامنے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو گزشتہ رات دھماکے سے پھٹ گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں