اختلافات ختم ہو چکے دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں عثمان بزدار

اختلاف پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 27, 2021
پارٹی کے تمام لوگ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، عثمان بزدار۔ فوٹو:فائل

DUBAI: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔

بھکر میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بننے والے دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں اور ہمارے اختلافات بھی ختم ہوچکے ہیں، جب کہ اختلاف پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین گروپ کی خیبرپختونخوا میں بھی انٹری

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے لیڈر ہمارے ساتھی اور بھائی ہیں، سعید اکبر نوانی اور غضنفر عباس چھینہ دونوں میرے لئے قابل عزت و احترام ہیں، ہم مل جل کر ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور پارٹی کے تمام لوگ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ سامنے آگیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں، اور وہ متعدد بار میڈیا پر بھی اس حوالے سے اظہار کرچکے ہیں، جب کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ بھی سامنے آیا تھا، جس کی بیٹھک میں شکوے و شکایات کئے گئے اور پنجاب حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں