ایشوریا رائے ایک بار پھر سینما اسکرین پر جلوے بکھیریں گی

ہدایت کار منی رتنم نے بچن خاندان کی بہو کو اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ مطالعہ کے لیے دے دیا


Net News January 22, 2014
ہدایتکار منی رتنم نے بچن خاندان کی بہو کو اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ مطالعہ کے لیے دے دیا۔ فوٹو: فائل

ایشوریا رائے بچن نے ایک مرتبہ پھر اداکاری کے میدان میں آنے کی ٹھان لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق منی رتنم نے اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم کی پیش کش کردی ہے۔ اور انھیں اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ دے دیا ہے جس کا وہ ان دنوں مطالعہ کررہیں ہیں ۔ منی رتنم کو یقین ہے کہ سابق ملکہ حسن ان کی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کریں گی ۔

 photo 1_zpse2d2a069.jpg

ذرائع کے مطابق ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا کے ائٹم سانگ پر پرفارم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے انھوں نے گانے کے کچھ فقرے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر سنجے لیلا بھنسالی کے انکار کے بعد وہ فلم میں پرفارم نہیں کرسکی تھیں اب ان کی نظریں منی رتنم کی آنیوالی فلم پر ہیں ۔

مقبول خبریں