کراچی میں قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم سپاہ محمد کا دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے

ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے

 کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے عائشہ منزل پر کارروائی کرتے ہوئے سپاہ محمد کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم علی رضا نقوی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا اور واپس آنے کے بعد اپنا گینگ دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے شریف آباد ، تیموریہ اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی، ملزم نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی جس سے آٹھ نمازی شہید ہوئے ، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔