اسلم رئیسانی نے مستونگ میں یونیورسٹی کیمپس کیلیے 50 ایکڑ زمین دیدی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
 یونیورسٹی سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

یونیورسٹی سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

مستونگ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے لیے 50 ایکڑ زمین دیدی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے مستونگ میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کردی۔

بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی نے اپنے حلقے مستونگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی سے نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا بلکہ اس سے معاشی، علاقائی اور سماجی معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔