بینک لاکرز میں زیورات بدلنے کے کیس میں پولیس بدنیتی سامنے آگئی

عدالت نے پولیس چالان مسترد کردیا۔


کورٹ رپورٹر September 13, 2021
عدالت نے پولیس چالان مسترد کردیا۔ فوٹو:فائل

بینکنگ عدالت نے بینک لاکرز میں سونے کے زیورات تبدیل کرکے نقلی زیورات رکھنے کے مقدمات کا چالان مسترد کردیا۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ کے روبرو بینک لاکرز میں سونے کے زیورات تبدیل کرکے نقلی زیورات رکھنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے پولیس چالان مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک عملے نے کسٹمر کے زیورات جعلی سونے سے تبدیل کردیے

عدالت نے ریمارکس دیئے تفتیشی افسر نے مقدمے میں جعل سازی کو تمام ملزمان کا انفرادی اقدام قرار دیا۔ اتنے بڑے پیمانے پر جعل سازی شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں۔ شکایت کنندہ کی نشاندہی پر مقدمے میں شامل افراد کو چالان میں ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا گیا۔ بظاہر پولیس تفتیش میں بدنیتی کا عنصر نظر آتا ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کم از کم انسپیکٹر کے عہدے کا نیا تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ نیا تفتیشی افسر از سرنو تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔ شارع فیصل اور عزیر بھٹی تھانوں میں درج مقدمات میں 18 ملزمان گرفتار ہیں۔

مقبول خبریں