پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ فوٹو:فائل

واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ فوٹو:فائل

مردان: پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔