اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 ستمبر 2021
میں تمام لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کروں گا، اسد صدیقی فوٹوفائل

میں تمام لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کروں گا، اسد صدیقی فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اورپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسد صدیقی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور بتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اسد صدیقی نے لکھا میری کورونا کی علامات  بہت ہلکی ہیں شکر الحمداللہ۔ جس کا مطلب ہے کہ ویکسین نے اپنا کام کیا ہے۔ لہذا وہ تمام لوگ جو سوچتے ہیں کورونا ویکسین صرف دھوکا ہے آپ سب غلط ہیں، یہ ویکیسنز کام کررہی ہیں۔

اسد صدیقی نے مزید کہا میں تمام لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کروں گا۔ براہ مہربانی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔