پی آئی اے نے فضائی سفر کیلیے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیدیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 ستمبر 2021
ایئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک کیا جائے گا، ترجمان - فوٹو:فائل

ایئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک کیا جائے گا، ترجمان - فوٹو:فائل

 کراچی: قومی ایئر لائن نے فضائی کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ لازم ہوگا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسینیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے، ایئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ بھی چیک کیا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کر دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔