داسو ڈیم کا تعمیراتی کام 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 24 اکتوبر 2021
حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ فوٹو:فائل

حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ فوٹو:فائل

اپرکوہستان: ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم کا تعمیراتی کا 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ 

ایکسپریس نیو زکے مطابق اپرکوہستان کے داسو ڈیم کا تعمیراتی کام ایک بار پھر سے 25 اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے،  اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی غضوبہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: داسو ڈیم کے عملے کی بس کو حادثہ

ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف خان یوسفزئی نے  بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا، جب کہ کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں، جس کے بعد اب سخت سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد

واضح رہے کہ رواں برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور  39 افراد زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 9 چائنیز  اور 2 مقامی مزدور بھی شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔